کراچی : 3 بچوں کی پراسرار ہلاکت، باپ نے اہم بیان دے دیا

1 تعبيرية پیر 12 اپریل‬‮ 1202 - (سپہر 4 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی : 3 بچوں کی پراسرار ہلاکت، باپ نے اہم بیان دے دیا کراچی : گلستان جوہر میں گزشتہ روز پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے کی تین بچوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، بچوں کی ہلاکت میں ماں کو قصور وار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تین بچوں کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی۔ بچوں کی جان لی گئی یا کوئی حادثہ ہوا؟ متوفی بچوں کے والد نے ہلاکت کا ذمہ دار اپنی اہلیہ کو قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچوں کے والد نے واقعے کے متعلق قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بچوں کے باپ عمران نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ بچوں کو اپنے ساتھ لاہور میں رکھنے کا پروگرام تھا۔ بچوں کے تایا کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کے والدین جھگڑے کے باعث علیحدہ رہتے تھے۔

دوسری جانب پڑوسیوں کے مطابق بچوں کی والدہ نورین ایک بچے کو تشویشناک حالت میں گود میں لے کر عمارت سے نیچے آئی تھی، فلیٹ میں کھٹمل ماراسپرے کا بھی بتایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلستان جوہر کے بلاک 19 میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ بچوں میں دو لڑکے اور ایک بچی شامل ہے، جن کی عمریں 8 تا 3 سال ہیں۔