یہ کس پاکستانی اداکار کی بچپن کی تصویر ہے؟

1 تعبيرية پیر 12 اپریل‬‮ 1202 - (سپہر 5 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

یہ کس پاکستانی اداکار کی بچپن کی تصویر ہے؟ پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ سویٹر پہنے ہوئے ہیں۔

اداکار عمران عباس کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، انہیں متعدد بار ایشیا کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے۔

اداکار کی جانب سے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی جسے ان کے فالوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عمران عباس نے اپنی اس بچپن کی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے بچپن کے دن، کچھ خوابوں کی تکمیل کے پیچھے بھاگتے ہوئے، یہ بچہ کہیں کھو دیا ہے۔‘

اداکار کی اس تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جن میں ان کا کہنا ہے کہ وہ آج کی طرح بچپن میں بھی بہت خوبصورت تھے۔