پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر

1 تعبيرية جمعہ 5 جون‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، چند روز قبل بھی پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا، رواں سال گرایا جانے والا یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

اس سے قبل بھی پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایاتھا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔