بلیاں کیوں پالیں؟ شوہر نے طلاق دے دی

1 تعبيرية ہفتہ 6 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

بلیاں کیوں پالیں؟ شوہر نے طلاق دے دی سنگاپور : بلیاں پالنے کے شوق نے 45 سالہ ازدواجی کو برباد کردیا، خاتون کا شوق حد سے زیادہ بڑھا تو شوہر نے تنگ آکر بیوی کو طلاق دے دی۔

پالتو جانوروں کو پالنے کا شوق تقریباً ہر انسان کو ہی ہوتا ہے لیکن کوئی بھی شوق حد سے بڑھائے تو مشکلات کا باعث بن جاتا ہے، ایسا ہی ایک شوق سنگاپور سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی کی چار دہائیوں بعد علیحدگی کی وجہ بنا۔

متاثرہ جوڑے کی شادی سنہ 1975 میں ہوئی تھی لیکن ان کی شادی شدہ زندگی میں دراڑیں اس وقت پڑنے خاتون کا بلیاں پالنے کا شوق جنون میں تبدیل ہونے لگا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون سڑک چلتی ہر بلی کو اٹھاکر گھر لانے لگیں جس کے باعث گھر میں شدید بدبو پھیلنے لگی اور پڑوسیوں کو مشکلات ہونے لگیں۔

پڑوسیوں نے بارہا شکایت کی اور پولیس نے بھی جوڑے کو خبردار کیا لیکن خاتون پر کوئی اثر نہیں ہوا جس کی وجہ سے 1997 میں دونوں نے علیحدہ رہنا شروع کردیا، چودہ سال علیحدگی کے باوجود خاتون کے شوق میں کمی نہ آئی تو باالآخر شوہر نے اسے طلاق دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔