معمر شخص کی لاش 5 سال تک صوفے پر کیوں پڑی رہی؟

1 تعبيرية پیر 1 مارچ‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

معمر شخص کی لاش 5 سال تک صوفے پر کیوں پڑی رہی؟ میڈرڈ: اسپین میں معمر شخص کی 5 سال پرانی لاش پولیس نے گھر کے صوفے سے برآمد کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہسپانوی جزیرے میجورکا پر واقع قصبے کیلامیلور میں پیش آیا جہاں 55 سالہ برنیٹ میسکوئیدا بارسیلو نامی شخص گھر میں اکیلا رہتا تھا وہ اچانک غائب ہوگیا اور ہمسایوں نے نہ اس کی اطلاع پولیس کو دی اور نہ ہی خود گھر کھولنے کی کوشش کی جبکہ برنیٹ نے ہمسائے کو گھر کی ایک چابی دے رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق برنیٹ کے غائب ہونے کے پانچ سال بعد ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس نے اس ہمسائے سے گھر کی چابی لے کر دروازہ کھولا تو دیکھا کہ برنیٹ کا صوفے پر محض ڈھانچہ ہی پڑا تھا۔

پولیس کے مطابق برنیٹ ممکنہ طور پر ڈیوجینز سنڈروم نامی عارضے کا شکار تھا، اس عارضے میں مبتلا شخص اپنی ذات سے لاپرواہ ہوجاتا ہے اور دنیا سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلیتا ہے۔

برنیٹ کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ برنیٹ کئی کئی مہینے گھر سے نہیں نکلتا تھا اس کی اسی عادت کی وجہ سے انہوں نے اتنے عرصے تک پولیس کو اطلاع نہیں دی تھی۔

ہمسایوں کا کہنا ہے کہ انہیں توقع تھی کہ برنیٹ گھر میں زندہ ہوگا اور حسب عادت طویل عرصے بعد کبھی گھر کے باہر نظر آجائے گا مگر جب وہ پانچ سال تک نظر نہ آیا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

برنیٹ کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے پر افسوس ہے کسی کو اس وقت تک لاپتا نہیں دیکھا جب تک کہ اس کی لاش برآمد نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برنیٹ کی موت کے صحیح وقت اور اس کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش وہاں پانچ سال تک پڑی تھی۔