حالیہ بارشوں اور سیلاب سے31ہلاکتیں ہوئیں،این ڈی ایم اے

1984 تعبيرية اتوار 13 مارچ‬‮ 6102 - (رات 9 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے31ہلاکتیں ہوئیں،این ڈی ایم اے اسلام آباد......نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 31 افراد ہلاک ہو چکے ۔این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں،جس کے مطابق جمعہ کو شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے سے بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں شہریوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پرا۔ ملک بھر میں بارشوں کے باعث گھرگرنے سے اب تک 31 افراد ہلاک ہوئے جن میں گزشتہ روز کوئلے کی کان میں ہلاک ہونے والے پانچ مزدور بھی شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 47 زخمی ہوئے، جبکہ 53 گھروں کو نقصان پہنچا۔