پاکستان عالمی عدالت میں ایل پی جی ٹرمینل کیس جیت گیا

37 تعبيرية جمعرات 1 ستمبر‬‮ 6102 - (رات 01 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان عالمی عدالت میں ایل پی جی ٹرمینل کیس جیت گیا اسلام آباد: پاکستان نے عالمی عدالت میں پرو گیس ایل پی جی کمپنی کے خلاف کیس جیت گیا، عدالت نے کیس کے اخراجات کمپنیوں کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے کمپنی کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کیس کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے، کمپنی نے پاکستان کے خلاف ساٹھ کروڑ ڈالر کے دو کلیمز دائر کئے تھے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کیسز پر پاکستان کے دو کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں جو کہ ساٹھ دن میں ادا کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ اس سال سردیوں میں گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بہتر رہے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں