بلوچستان میں بارشیں، 9 افراد جاں بحق

2058 تعبيرية ہفتہ 12 مارچ‬‮ 6102 - (رات 1 بجکر 01 منٹ)

شیئر کریں:

بلوچستان میں بارشیں، 9 افراد جاں بحق کوئٹہ.......بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، شیرانی میں مکان کےکمرے کی چھت گرنے سے پانچ افراد جبکہ دالبندین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ کوئٹہ میںگزشتہ روز ہونے والی بارش کا سلسلہ قدرے تھم گیا ہےتاہم وادی پر باد ل چھائے رہے جب کہ صوبے کے مالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ،دالبندین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ضلع شیرانی میں مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔لورالائی میں اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچیاں زخمی ہوئیں ،ضلع نوشکی میں بارش کے باعث8 کچےمکانات اور جھونپڑیوںکو نقصان پہنچا ، کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں بھی بارش کے باعث 10 مکانات میں دراڑ یں پڑ گئیں،متاثرہ علاقوں میں حکومتی سطح پر امدادی کاروائیاں اب تک شروع نہیں ہو سکی ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے اب تک516ملی میٹر بارش رکارڈ کی جاچکی ہے ،بارشوں سے کئی گھروں کی چھتیں گر چکی ہیں، آسمانی بجلی گرنے اور چھتیں گرنے کی وجہ سے اب تک صوبہ بھر میں 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متاثرین میں فوری طور پر خیمے کمبل اور غذائی اشیاء فراہم کی جائیںاور علاقوں کے درمیان زمینی رابطہ بحال کرنے کے لئے سڑکوں کی بحالی کےلیے مشینری فراہم کی جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے16 اضلاع میں بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ، جس ک لئےکوئٹہ میں تین فوجی کمپنیوںکو اسٹینڈ بائی کردیا گیا ہے جبکہ بولان انتظامیہ نے بولان ندی کے پکنک پوائنٹ پر ایک ہفتے کے لئ پکنک منانے پر پابندی عائد کردی ہے