روپے کی قدر میں ڈرامائی کمی ،ڈالر اوپن مارکیٹ میں108روپے 40پیسے،انٹر بینک میں 104روپے 80پیسے کا ہوگیا

2110 تعبيرية پیر 28 نومبر‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

روپے کی قدر میں ڈرامائی کمی ،ڈالر اوپن مارکیٹ میں108روپے 40پیسے،انٹر بینک میں 104روپے 80پیسے کا ہوگیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ڈالر کی ایک دم خریداری میں اضافہ ہونے کے باعث روپے کی قیمت ڈرامائی انداز میں نیچے آئی ہے جس کے باعث ڈالر تین سال میں پہلی بار 108روپے 40پیسے پر پہنچ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابقنجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی کامران خان کا کہناتھا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کی خریداری کیلئے لوگوں نے دھڑا دھڑ ڈالر خریدنے شروع کر دیئے ہیں ،ڈالر کی خریداری کے باعث پاکستان کے روپے کی قیمت میں ڈرامائی کمی آئی ہے اور تین سال میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں 108روپے 40پیسے ہو گئی ہے جبکہ انٹر بینک یعنی سرکاری ریٹ 104روپے 80پیسے تھا ۔ڈالرکی اوپن اور انٹربینک میں چار روپے کا فرق آ چکاہے ۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت میں اس طرح کمی بیرونی قرضے میں اضافہ کر دیتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ آج کل ملک میں یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ حکومت پاکستان بھی بھارتی حکومت جیسا اقدام کر نے جارہی ہے ،افواہیں کہ شائد پانچ ہزار روپے اور چالیس ہزار کا باونڈ بند کیا جارہاہے جبکہ یہ بھی خبریں ہیں کہ لاکرز سیل کیے جارہے ہیں اور بے نامی اکاﺅنٹس یا نافائلرز کے اکاﺅنٹس پر کریک ڈاﺅن ہوگا۔