زیادہ کاربو ہائیڈریٹ غذائیں پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب ،تحقیق

1834 تعبيرية پیر 14 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 11 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

زیادہ کاربو ہائیڈریٹ غذائیں پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب ،تحقیق کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں اور پھیپھڑوں کے کینسر میں گہر اتعلق ہے۔ان لوگوں میں یہ تعلق مضبوط نظر آیا، جنھوں نے کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔امریکی نشریاتی ادارے’وائس آف امریکا‘ نے ایک تحقیق کے حوالے سے لکھا کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں مثلاً چیپس، بسکٹ اور کیک کھانے کے شوقین افراد پھیپھڑوں کے سرطان کے زیادہ خطرے میں ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے ہیں۔لیکن یہ نتائج کاربوہائیڈریٹ والی ہر غذا کے لیے نہیں ہیں بلکہ وہ کھانے جوخون میں شکر کی سطح کو بلند کرتے ہیں اور ان غذاؤں کو سائنس دانوں نے پھیپھڑوں کے سرطان کے خطرے میں اضافے کے ساتھ منسلک کیا ہے۔گلائسمک انڈیکس ایک نظام ہے، جس میں کھانوں کی درجہ بندی، خون میں شکر کی سطح پر ان کے اثرات کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور کھانوں کی اشیاء کو ایک سے 100 کے اسکیل پر ظاہر کیا جاتا ہے۔سفید ڈبل روٹی، جاسمین چاول، آئس کریم اور سرخی مائل بھورے آلو کے برعکس پاستا، دلیا اور میٹھا آلو اس چارٹ پر کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں ہیں۔