دنیا کے سب سے گرم ترین صحرا میں 37 سال بعد برف باری

277 تعبيرية جمعرات 29 دسمبر‬‮ 6102 - (صبح 8 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کے سب سے گرم ترین صحرا میں 37 سال بعد برف باری الجزائر : براعظم افریقہ کے تپتے صحرا جہاں برف باری کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ، وہاں 37 سال بعد برفباری کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔ عام طور پر صحرا کا نام سنتے ہی کسی ایسے علاقے کا خیال ذہن میں آتا ہے، جہاں ہر طرف ریت ہی ریت ہو اور پانی کا نام و نشان تک نہ ہو ، براعظم افریقہ کے صحرا جس کو صحرائے اعظم یا صحارا کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے گرم ترین صحرا ہے۔ تاہم قدرت کے کرشمے سے کون انکار کرسکتا ہے، یہی وجہ گرم ترین صحرائے اعظم میں 37 سال بعد برفباری ہوئی، امریکی خلائی ادارے ناسا کے لینڈ سیٹ سیٹیلائٹ نے خلا سے اس تاریخی منظر کو محفوظ کیا۔ الجزائر کے چھوٹے سے صحرائی قصبے عین الصفار کے رہائشی جب صبح اٹھے تو ارگرد پھیلے سرخ ریتیلے ٹیلوں پر برف کی سفید چادر دیکھ کر پریشان ہوگئے لیکن 37 سال بعد ہونے والی برف باری سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ صحارا کا موسم خشک ترین ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ترین بھی ہے اور پانی کے بغیر کچھ دن گزارنا بھی ممکن نہیں جبکہ یہاں سردیوں کے موسم میں بھی اوسط درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہوتا ہے ۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں