خبردار! سب سے بڑا برفانی تودہ ٹوٹ جائے گا

107 تعبيرية منگل 10 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 5 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

خبردار! سب سے بڑا برفانی تودہ ٹوٹ جائے گا انٹارکٹیٹا: جدید تحقیق کے مطابق دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکیٹٹا میں دنیا کے دس بڑے آئس برگ میں سے ایک آئس برگ ٹوٹنے کے قریب ہے۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ برف کا یہ تودہ پانچ ہزاراسکوائرفٹ پر مشتمل ہے۔ ریسرچر لارسن اور ماہر سائس دان ایڈرین لیک مین نے بین الاقومی خبر رسان ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی برف کے بڑے حصے میں دراڑکا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برف کے اس دیو ہیکل حصے کو باقاعدہ ٹوٹنے میں چند ماہ لگ سکتے ہیںماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ اردگرد کی برفانی چٹانیں دراڑ سے محفوظ ہیں‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانج ہزاراسکوائرفٹ برف کے اس تودے کی موٹائی 350 میٹر اور پر20 کلو میٹر طویل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف کا یہ ٹکڑا سمندر میں جا گرے گا۔ ریسرچر لارسن اور ماہر سائس دان ایڈرین لیک مین نے ممکنہ خدشے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات مستقبل میں مزید خطرات کو دعوت دیتے نظرآتے ہیں جس کا فوری سدباب ہونا چاہیئے۔ ماہر ریسرچر لارسن نے بین الاقومی خبر رسان ادارے کو بتایا کہ اس قسم کا واقعہ 1995 اور 2002 میں بھی پیش آیا تھاجس کا سبب بھی ماحولیاتی تبدیلی ہی تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں