جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت

135 تعبيرية پیر 6 فروری‬‮ 7102 - (صبح 01 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت جہلم : انتہائی قدیم ہاتھی کا ایک جبڑا جہلم کے نواحی علاقے سے دریافت ہوا ہے، فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے یہ جبڑا دریافت کیا ہے، اس سے قبل دسمبر میں تینتیس لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کی ٹیم نے جہلم کے نواحی علاقے حسنوٹ سے ایک انتہائی قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت کیا ہے جس کا وزن سترہ کلو، لمبائی ستائیس انچ اور اس کی چوڑائی تین انچ ہے۔ جہلم میں اے آوائی نیوز کے نمائندے نوید بٹ نے بتایا ہے کہ جہلم کے قدیم علاقوں حسنوٹ، تتروٹ اور رسول میں قدیم اور ناپید ہوجانے والے جانوروں کی باقیات کے دریافت ہونے کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے، اس سے قبل بیس قسم کے ہاتھیوں کی باقیات مل چکی ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل بھی پنجاب کے شہر جہلم سے محققین نے تقریباً 30 لاکھ سال پرانے انانکس نسل کے دانت کی جوڑی دریافت کی تھی ، 6 فٹ سے زائد لمبے یہ دانت لاکھوں سال پرانے ہاتھی کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ تاہم گجرات کھاریاں کے علاقے سے 11 لاکھ سال پرانا ایک ہاتھی دانت دریافت کیا گیا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں