زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والے الفاظ

83 تعبيرية منگل 7 فروری‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والے الفاظ الفاظ کے ذریعہ گفتگو کرنا ایک ایسا فن ہے جو صرف انسانوں کو میسر ہے۔ ایک مشہور مقولہ ہے، ’زبان میں کوئی ہڈی نہیں ہوتی، مگر یہ باآسانی کسی کی ہڈی توڑ سکتی ہے‘۔ ہماری زندگی میں کئی الفاظ عادات کی شکل میں ہماری اپنی اور دوسروں کی زندگی پر منفی یا مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ تو آئیں دیکھتے ہیں کہ کون سا لفظ اپنے اندر کیا اہمیت رکھتا ہے؟ انسانی گفتگو میں سب سے زیادہ خود غرض لفظ ’میں‘ ہے۔ اس لفظ کا زیادہ استعمال کسی شخص کی نرگسیت اور خود غرضی کو ظاہر کرتا ہے۔ جب گفتگو میں ’میں‘ کا استعمال بڑھ جائے اور گفتگو ’میں‘ کے گرد گھومنے لگے تو جان جائیں کہ آپ اپنی خود غرضی سے خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ گفتگو میں استعمال کیا جانے والا سب سے زیادہ اطمینان بخش اور راحت بخش لفظ ’ہم‘ ہے۔ جب کوئی شخص ’ہم‘ کہہ کر اپنے منصوبے میں اپنے ساتھیوں، دوستوں، پیاروں یا ملازمین کو شامل کرتا ہے تو وہ اپنی زندگی کے سب سے اہم اثاثے میں اضافہ کرتا ہے یعنی ہمدردی اور مصیبت کے وقت مدد حاصل کرنا۔ ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ زندگیوں میں زہر بھرنے والا لفظ ’انا‘ ہے۔ جب یہ لفظ عادت کی شکل میں کسی کے ساتھ جڑ جاتا ہے تو وہ اپنے تمام رشتوں کو آہستہ آہستہ کھو دیتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟ ایک ننھا بچہ جب اس دنیا میں آتا ہے تو وہ اپنے لیے کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ لیکن اس کی فطری حاجات اور بھوک پیاس کی تمام ضروریات کس طرح پوری ہوتی ہیں؟ ماں کی محبت کے ذریعے۔ ماں، باپ، بہن، بھائی، دوست، احباب، شریک حیات یہ تمام رشتے اگر محبت کے ساتھ بندھے ہوں تو زندگی آسان ہوجاتی ہے۔ سب سے زیادہ خوشی دینے والا لفظ ’مسکراہٹ‘ ہے۔ ایک مسکراہٹ کٹھن اور سخت صورتحال کو آسان بنا کر اس سے لڑنے کا حوصلہ فراہم کر سکتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ سب سے زیادہ پھیلنے والا لفظ کون سا ہے؟ وہ ہے غیبت، جو ہم اپنی لاعلمی میں دن میں کئی بار کرتے ہیں۔ اس سے گریز کرنا ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: غیبت سے بچانے والا جملہ ایک ایسا لفظ جسے حاصل کرنے کے لیے سخت محنت، جدوجہد اور کوشش کی ضروت ہے، ’کامیابی‘ ہے۔ یہ ہمیشہ کا اصول ہے کہ کامیابی اسی کو ملے گی جو محںت کرے گا، اور جو محنت کرے گا اس کی کوشش کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور لفظ ’علم‘ ہے۔ یہ جہاں ملے اور جس سے ملے، اسے حاصل کرلینا چاہیئے۔ علم کی مدد سے مشکلات کے بڑے بڑے پہاڑ سر کیے جاسکتے ہیں۔ زندگی میں سب سے زیادہ ضروری شے خود اعتمادی ہے۔ کامیاب اور ناکام انسان میں خود اعتمادی کا ہی فرق ہے۔ خود اعتماد انسان اپنی اس صلاحیت کے باعث بہت کچھ حاصل کرلیتا ہے جبکہ اعتماد سے محروم شخص صلاحیتیں اور علم ہونے کے باوجود بھی محروم رہ جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: خود اعتماد افراد کی 8 عادات اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں