کاغذ سے تصویر اور تکمیل کا مرحلہ

97 تعبيرية جمعہ 10 فروری‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 45 منٹ)

شیئر کریں:

کاغذ سے تصویر اور تکمیل کا مرحلہ کاغذ پر تصویر کی تشکیل اور پھر اس کی تکمیل تک کا مرحلہ کوئی آسان عمل نہیں، تخلیق کار کی تخلیق کا سارا کرب اس دوران ان کاغذوں پر بکھر آتا ہے، اور پھر یہ کرب فن پارے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ انہی تینوں مراحل کے نام سے اپنی نمائش منعقد کرنے والے 3 فنکار افشر ملک، انور سعید اور محبوب شاہ نے اپنے فن میں اسی کرب کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹ سے تعلیم حاصل کرنے والے اور زندہ دلان کے شہر میں رہنے والے ان فنکاروں نے اپنے فن کی نمائش کے لیے اس بار کراچی کو چنا۔ کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں لوگوں کی بڑی تعداد نے متضاد خیالات کے حامل فن پاروں کی نمائش کو سراہا۔ افشر ملک نے اپنے فن پاروں میں زندگی کے مختلف رنگوں کو پیش کیا۔ انور سعید کے اس فن پارے کا عنوان ہے’ جسم اور اس کے اندر رہنے والی چیزیں‘۔ وہ چیزیں جذبات، احساسات اور خیالات ہیں۔ محبوب شاہ نے مختلف تصاویر کو ایک نئے زاویہ نظر سے پیش کیا۔ نمائش کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں مزید چند روز تک جاری رہے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں