فلپائن میں رنگ برنگے غبارے فضا میں بکھر گئے

57 تعبيرية جمعہ 17 فروری‬‮ 7102 - (دوپہر 4 بجکر 72 منٹ)

شیئر کریں:

فلپائن میں رنگ برنگے غبارے فضا میں بکھر گئے منیلا: فلپائن میں اکیسواں بین الاقوامی ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول بھر پور انداز میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے سیاحوں نے شرکت کی۔ فلپائن کی فضا میں تاحد نگاہ خوبصورت دیوہیکل غبارے بکھر گئے۔ بین الاقوامی ہاٹ ایئر بلون فیسٹول میں 12 ممالک نے حصہ لیا۔ فیسٹیول میں درجنوں خوبصورت اور دلکش غباروں نے آسمان کو سجا دیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے بانی جون ایمری کے جسم کی تھوڑی سی راکھ غباروں کے ساتھ فضا میں بکھیری گئی۔ اس فیسٹیول کا آغاز سنہ 1994 سے مقامی آبادی کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ چار روز تک جاری رہنے والے اس میلے کا شمار فلپائن کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹس میں کیا جاتا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں