چینی وائلڈ لائف نگہبان ’پانڈا ڈیڈی‘ کے نام سے مشہور

175 تعبيرية پیر 27 فروری‬‮ 7102 - (صبح 7 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

چینی وائلڈ لائف نگہبان ’پانڈا ڈیڈی‘ کے نام سے مشہور ہم میں سے بہت سے افراد جانوروں سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن کچھ افراد اس محبت میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ اپنی زندگی انہی کے لیے صرف کردیتے ہیں۔ چین کا زانگ یو بھی پانڈا سے محبت کرنے والا ایک ایسا ہی شخص ہے جسے انٹرنیٹ پر پانڈا ڈیڈی کا نام دیا جاچکا ہے۔ چین کے صوبے سیچون میں پانڈا کی حفاظت اور اس کی افزائش نسل میں اضافے کے لیے بنائے گئے بریڈنگ سینٹر میں ملازم زانگ یو کے دن رات پانڈا کے ساتھ گزرتے ہیں۔ پانڈا بھی اپنے اس نگران سے بے حد مانوس ہیں اور وہ اس کے ساتھ خوشی خوشی کھیلتے کودتے نظر آتے ہیں۔ زانگ یو پانڈاز کی تمام ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔ یہ صرف اس کی ملازمت نہیں بلکہ اس کا شوق بھی ہے جس کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ انہیں اپنے بچوں ہی کی طرح چاہتا اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ اور صرف ایک زانگ یو ہی نہیں بلکہ ان سینٹرز میں ملازمت کرنے والے اکثر افراد ان معصوم پانڈاز کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں