کسی کی پسندیدگی کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

261 تعبيرية اتوار 12 مارچ‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

کسی کی پسندیدگی کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟ کہتے ہیں کہ انسان کی چھٹی حس اسے آس پاس کے ماحول سے واقف کردیتی ہے۔ کوئی شخص ہمارے لیے اچھے خیالات رکھتا ہے یا برے، ہماری چھٹی حس ہمیں بتا دیتی ہے۔ اسی طرح بعض لوگوں کو آنے والے خطرے کا پہلے سے علم ہوجاتا ہے، کچھ لوگ جان لیتے ہیں کہ وہ جو قدم اٹھانے جا رہے ہیں وہ ان کے لیے غلط ہوگا، یہ سب چھٹی حس کے ہی کمالات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی 5 حسیں یعنی دیکھنے، سننے، چھونے، سونگھنے اور چکھنے میں سے کوئی ایک حس بھی کمزور ہوتی ہے ان کی چھٹی حس بہت زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ یوں چھٹی حس ہمیں کئی ان چیزوں سے روشناس کروا دیتی ہے جو عام مشاہدے میں نہیں آتیں، لیکن کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن سے ہم سامنے والی شخصیت کے تاثرات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ لاشعوری طور پر کچھ حرکات کرتا ہے۔ اگر آپ کے سامنے بھی کوئی شخص ایسی ہی حرکات کرتا ہے تو جان لیجیئے کہ آپ اسے بہت پسند ہیں۔ اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ غیر محسوس انداز میں آپ کے قریب کھڑا ہونے کی کوشش کرے گا۔ اس طرح سے وہ لاشعوری طور پر اپنے اور آپ کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص آرام دہ حالت میں بیٹھا ہو اور آپ کو دیکھ کر وہ اپنی پشت اور کمر سیدھی کرلے تو یہ پسندیدگی کی بہت واضح نشانی ہے۔ پسندیدگی کی صورت میں وہ آپ کی موجودگی میں چوکنا ہو کر بیٹھے گا اور اس حالت میں اس کی کمر بالکل سیدھی رہے گی۔ یہ خواتین کی عادت ہے کہ جب وہ کسی پسندیدہ شخص سے ملتی ہیں تو اپنے بالوں کو باربار درست کرتی ہیں۔ کوئی شخص اگر آپ کو پسند کرتا ہے تواس کی ہمیشہ یہی کوشش ہوگی کہ وہ آپ کو اپنی نگاہوں سے اوجھل نہ ہونے دے لہٰذا وہ حتی الامکان آپ کو اپنی نظر کی حدود میں رکھے گا۔ پسندیدہ شخص کی موجودگی میں انسان کی مسکراہٹ حقیقی ہوتی ہے۔ مصنوعی مسکراہٹ میں چہرہ اور آنکھیں سپاٹ رہتے ہیں جبکہ انسان کے اندر سے آنے والی مسکراہٹ میں آنکھوں میں چمک ہوتی ہے۔ یہی نہیں اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو آپ کی موجودگی میں مستقلاً ہی اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہوگی۔ اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ کوئی چٹکلہ چھوڑنے یا دلچسپ بات کرنے کے بعد آپ کی طرف ضرور دیکھے گا کہ آپ پر اس کی بات کا کیا اثر ہوا۔ آپ کو پسند کرنے والا شخص آپ کی موجودگی میں اور آپ کے جانے کے فوراً بعد انتہائی پرجوش ہوگا۔ اگر آپ نے کسی شخص کو کوئی کام کہا اور وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کے کام کرنے بیٹھ گیا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کا کام اس کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ جمائی لینا بوریت کی علامت ہے۔ آپ کو پسند کرنے والا شخص کبھی بھی آپ کی موجودگی میں جمائی نہیں لے گا کیونکہ وہ آپ کی صحبت میں کبھی بور نہیں ہوگا۔ اگر کوئی شخص اکثر آپ کی چیزوں، لباس یا عادات کی تعریف کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خصوصی طور پر آپ کا مشاہدہ کرتا ہے اور یہ پسندیدگی کی علامت ہے۔ آپ میں دلچسپی رکھنے والا شخص آپ سے سوالات کرتا ہے تاکہ آپ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکے اور اس بہانے آپ سے بات کرسکے۔ آپ کو پسند کرنے والا شخص آپ کا نام بار بار پکارے گا چاہے اس کی ضرورت نہ ہو۔ آپ میں دلچسپی رکھنے والا شخص کسی معمولی سی بات کے لیے بھی آپ کو فون یا آپ سے بات کرسکتا ہے کیونکہ یہ اس کے لیے بات کرنے کا ایک بہانہ ہوگا۔ تو اب دیر کس بات کی ہے، جلدی سے مشاہدہ کرنا شروع کیجئے کہ آپ کے گرد و پیش میں کون ایسا ہے جو آپ کو پسند کرتا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں