عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

16285 تعبيرية اتوار 17 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا سنگاپور عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ توانائی کی جانب سے دوحہ میں اضافی خام تیل کی پیداوار کے ضمن میں جاری اعداد وشمار کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے معاہدے 4سینٹ کے اضافے کے بعد 41.54ڈالر اوربرینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 43.88ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔