اگر کبھی آپ صحرا میں بغیر پانی کے گُم ہوجائیں تو پانی کیسے تلاش کرسکتے ہیں؟ جانئے وہ آسان طریقہ جو کسی دن آپ کی جان بچاسکتا ہے

3 تعبيرية پیر 31 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

اگر کبھی آپ صحرا میں بغیر پانی کے گُم ہوجائیں تو پانی کیسے تلاش کرسکتے ہیں؟ جانئے وہ آسان طریقہ جو کسی دن آپ کی جان بچاسکتا ہے انسانی جسم پانی کے بغیر تین دن سے زائد نہیں گزار سکتا، تو سوچئے کہ صحراء جیسی بے آب و گیاہ جگہ میں آپ کے پاس پانی ختم ہو جائے تو کیا کریں گے۔ ایسی صورت میں بعید نہیں کہ کچھ دن تو کیا کئی ہفتوں تک بھی آپ پانی تک نہ پہنچ سکیں، اگر آپ کومعلوم نہیں کہ صحرا میں پانی کیسے ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ سائنس اے بی سی کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ صحرا میں پانی ڈھونڈنے کے لئے سب سے پہلے تو زندگی کے آثار تلاش کریں۔ اگر آپ کو کسی طرف پودے یا پرندے دکھائی دیتے ہیں تو اس طرف جائیں کیونکہ یہ چیزیں پانی کی موجودگی کا اشارہ ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح حشرات اور رینگنے والے جانور بھی پانی کی جانب آپ کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ اگر کہیں آپ کو پودے مل جائیں تو ان صحرائی پودوں کے نچلے حصے کو توڑ کر کچھ پانی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح صحرا میں کہیں نشیبی علاقہ نظر آئے تو اس کی گہرائی میں جانے کی کوشش کریں کیونکہ وہاں بھی پانی جمع ہوسکتا ہے۔ آپ رات کے وقت کسی کپڑے کو پھیلا کر لٹکادیں تو اس میں شبنم کے قطرات جذب ہوجائیں گے۔ صبح آپ اس کپڑے کو نچوڑ کر کچھ پانی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر خوش قسمتی سے بارش ہوجائے تو آپ بارش کے پانی کو کسی برتن میں جمع کرسکتے ہیں اور اگر کہیں زمین میں نمی محسوس ہوتو زمین کھودنے سے بھی نیچے سے کچھ پانی مل سکتا ہے۔ عام طور پر یہ پانی چند فٹ کی گہرائی پر ہوتا ہے، لیکن یاد رہے کہ اس پانی کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح چھان لیں۔