مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا لال حویلی پر پتھراﺅ، اسلحہ بھی لہرایا : شیخ رشید کا الزام

3 تعبيرية جمعہ 4 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا لال حویلی پر پتھراﺅ، اسلحہ بھی لہرایا : شیخ رشید کا الزام عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے300کے قریب کارکنوں نے لال حویلی پر دھاوا بول دیا، لیگی کارکنوں نے میرے گھر پر پتھراﺅ کیا اور اسلحہ لہرایا میں اس وقت لال حویلی کے اندر موجود تھا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے لال حویلی پر پتھراﺅ کیا ہے اور اسلحہ لہرایا، آریہ محلہ سے تعلق رکھنے والے300کے قریبی مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے دن دیہاڑے لال حویلی پر دھاوا بولا ہے ، لیگی کارکنان کی جانب سے دن دیہاڑے اسلحہ لہراتے رہے اورمیرے گھر پر پتھراﺅ کرتے رہے میں اس وقت گھر کے اندر موجود تھا ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد لیگی کارکنان وہاں سے نو دو گیارہ ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا گھر لال حویلی میں ہے جو کہ راولپنڈی کے تاریخی راجہ بازار میںواقع ہے، لال حویلی بھاپڑا بازار اور اردو بازار کے سنگم پر تعمیر ایک تاریخی عمارت ہے جبکہ محلہ آریہ لال حویلی سے 2کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔