وزیر اعلیٰ کا لال حویلی کے باہر پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس، آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

7 تعبيرية جمعہ 4 اگست‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 43 منٹ)

شیئر کریں:

وزیر اعلیٰ کا لال حویلی کے باہر پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس، آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لال حویلی کے باہر پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیا ہے اور آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے،شیخ رشید نے تھانہ وارث خان میں درخواست جمع کرا دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ نون لیگی غنڈوں نے لال حویلی پر حملے کی کوشش کی ہے اگر انہیں کچھ ہوا تو شریف فیملی ،کیپٹن صفدر اور عابد شیر علی ذمہ دار ہوں گے ۔دوسری طرف شیخ رشید نے تھانہ وارث خان میں لیگی یوسی چیئر مین اوردیگر کے خلاف لال حویلی پر حملے کی کوشش کرنے پر درخواست جمع کرا دی ہے ۔