گریٹر افغانستان کا منصوبہ بے نقاب،خفیہ اداروں نے کراچی سے این ڈی ایس کا کارندہ گرفتار کرلیا

5 تعبيرية جمعرات 10 اگست‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

گریٹر افغانستان کا منصوبہ بے نقاب،خفیہ اداروں نے کراچی سے این ڈی ایس کا کارندہ گرفتار کرلیا شہر قائد میں خفیہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گریٹر افغانستان کے منصوبے کو بے نقاب کردیا ہے، حساس اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کا کارندہ گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد نقشوں میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی ، مذموم خواہش اور ناپاک ارادوں پر مبنی افغانستان کا مشن بے نقاب ہو گیا۔خفیہ اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد سے این ڈی ایس کے کارندے گل دین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم سے دو نقشے برآمد کئے گئے۔ ایک میں بلوچستان اور کے پی کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ دوسرا نقشہ منگھو پیر کے تبلیغی اجتماع کا ہے۔ ایس ایس پی شرقی عرفان بلوچ کے مطابق ملزم کی افغان فوجی اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی ملی ہیں۔

دوسری جانب بریگیڈ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عرفان خان عرف وقار عرف چھوٹو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ فیروز آباد اور گلشن اقبال پولیس نے سڑیٹ کرائمز اور لوٹ مار میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائکلیں برآمد ہوئیں۔