پٹرول ،پاکستان میں تاریخی ریکارڈ بن گیا

3878 تعبيرية جمعہ 22 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

پٹرول ،پاکستان میں تاریخی ریکارڈ بن گیا مارچ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے 5 لاکھ ٹن پیٹرول استعمال ہوا ،ملک میں پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے آئندہ ماہ کے لئے اس کی درآمدات کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے ۔ پی ایس او نے مئی میں پیٹرول کے چھ کارگو جہاز درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کردیا ہے ۔ کمپنی اعلامئے کے مطابق ایک کارگو جہاز سے 35 سے 60 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول درآمد کیا جائے گا ۔ پیٹرول کی کم قیمت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے سبب اس کی کھپت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ مارچ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے 5 لاکھ ٹن پیٹرول استعمال ہوا ۔ ملک میں پیٹرول کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر اس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی صرف مئی میں تقریبا 2 سے ساڑھے 3 لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کرے گی ۔