سردرد کے علاج کے مختلف طریقے

2043 تعبيرية ہفتہ 23 اپریل‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 32 منٹ)

شیئر کریں:

سردرد کے علاج کے مختلف طریقے ادرک سردرد بھگانے کے لیے بہترین چیز ہے :فوٹو : فائل کام کاج کے دوران روزانہ دنیا بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد سردرد میں مبتلاہوتے ہیں۔اس سے نجات کی خاطر رنگ برنگ ادویہ کھائی جاتی ہیں۔ان ادویہ کی لاگت کا حساب لگایا جائے تو وہ اربوں ڈالر کے قریب ہوگی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بہت ساری چیزیں سردرد کا باعث بن سکتی ہیں ۔جیسے دفتر میں کسی کام کی ڈیڈلائن، کسی سے بحث کرنا، ٹریفک جام یہاں تک کہ اچھی چیزوں سے بھی سردرد ہونا ممکن ہے۔ لوگوں کی اکثریت اس امر سے بے خبر ہے کہ سر میں ہونے والا درد عموماً عارضی ہوتا ہے۔نیز یہ کہ عام اشیا سے بھی اس کا علاج ہو سکتا ہے۔یا کم از کم سر کی تکلیف گھٹ جائے گی۔ایسی ہی چند روایتی اشیا کا تذکرہ پیش خدمت ہے۔ میگنیشم لیجیے:جو افراد آدھے سر کے درد کا اکثر شکار رہتے ہیں ،ان کو میگنیشم معدن اپنی غذا میں شامل رکھنا چاہیے۔ اس معدن کی کمی اکثر مائیگرین یعنی آدھے سر کے درد کا باعث بنتی ہے۔ میگنیشم چاکلیٹ، مچھلی،کیلے اور سبزیوں میں موجود ہوتی ہے۔ وٹامن بی ٹو کا استعمال:ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 400 ملی گرام وٹامن بی ٹو کا استعمال آدھے سر کے درد کی شکایت نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔وٹامن بی ٹو بادام، مچھلی، پنیر اور متعدد سبزیوں و پھلوں میںملتا ہے۔ ادرک کی چائے:ادرک سردرد بھگانے کے لیے بہترین چیز ہے ۔ یہ سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کم کرکے ہمیں سردرد سے نجات دلاتا ہے۔ادرک کے تین ٹکڑے دو پیالی پانی میں ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں۔ پھر یہ مشروب چائے کی شکل میں تیار کرکے استعمال کرلیں۔ کافی پیجئیے:ایک طبی تحقیق کے مطابق کافی میں موجود جز ’’ کیفین‘‘ بھی خون کی شریانوں کی سوجن کم کرتا ہے۔یوں سردرد کی شدت میں بھی کمی آ جاتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروہ کو کیفین جبکہ دوسرے کو سردرد کی عام گولی دی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کیفین سے سر کا درد مکمل طور پر ختم ہوگیا۔ گرم یا ٹھنڈے کی حکمت عملی:تناؤ کی وجہ سے جنم لینے والے سردرد کا ایک سہل علاج یہ ہے کہ ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں۔ پھر اسے نکال کر لپیٹ لیں اور پھر اپنی پیشانی یا گردن کے پیچھے رکھ دیں تاکہ سخت ہوئے اعصاب کو سکون مل سکے۔ آدھے سر کے درد سے نجات کے لیے بھی یہی طریقہ آزمائے۔ مگر اس میں ٹھنڈے کی بجائے گرم پانی کا استعمال کیجیے۔ مساج کرائیے:اپنی درمیانی انگلی سے آنکھوں کے درمیان یا پیشانی کے آغاز کی جگہ آہستہ آہستہ مالش کیجیے۔ اپنی انگلی کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح دو سے تین منٹ تک گھمائیں، اس سے آپ کے شدید سردرد میں کمی آ جائے گی۔ پاؤں پانی میں ڈبوئیے:زیریں جسم میں گردش کرتا خون جب متحرک ہو جائے ،تو سر میں خون کی شریانوں پہ پڑا دباؤکم کرتا ہے۔لہذا سردرد کی شدت میں کمی لانے کے لیے ایسا کیجیے کہ نیم گرم پانی سے بھرے کسی چھوٹے ٹب میں رائی کا پاؤڈر ملائیے اور پھر اس میں اپنے پاؤں ڈبو دیں۔ آدھے گھنٹے تک انھیں پانی ہی میں رکھئیے ۔ پھر پیر باہر نکال کر تولیے سے خشک کرلیں۔