پنجاب میں پرائمری کے بعد ہائی اور مڈل اسکول بھی نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ

461 تعبيرية اتوار 24 اپریل‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

پنجاب میں پرائمری کے بعد ہائی اور مڈل اسکول بھی نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ اسکولوں کی اراضی اور عمارت بھی نجی شعبہ کی ملکیت میں جائے گی۔ فوٹو: فائل راولپنڈی: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 5 ہزار پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے بعد ہائی اور مڈل اسکول بھی نجی شعبے کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے مڈل اور ہائی سکول نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 7ہزار مڈل اور ہائی اسکول نجی شعبے کے حوالے کئے جائیں گے، ان اسکولوں کی اراضی اور عمارت بھی نجی شعبہ کی ملکیت میں جائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے تحت مڈل اور ہائی اسکولوں کی نجکاری موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شروع کی جائے گی، پہلے مرحلہ میں ایسے مڈل اور ہائی سکول نجی شعبہ کے سپرد کئے جارہے ہیں جن میں طلبہ طالبات کی تعداد کم یا مڈل اور میٹرک کے طلبا کی کامیابی کا تناسب 30فیصد سے کم ہے۔