کیپٹن(ر) صفدرنے عمران خان اور آصف زرداری کا بھائی قرار دے…

5 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 21 بجکر 7 منٹ)

شیئر کریں:

کیپٹن(ر) صفدرنے عمران خان اور آصف زرداری کا بھائی قرار دے…  اقامہ کی طرح پرویزمشرف کی بھی تفتیش کی جائے، کیپٹن صفدر اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کےداماد کیپٹن (ر)صفدر نے عمران خان اور آصف زرداری کا بھائی قرار دے دیا اور کہا کہ امپائر نے واجد ضیا سے غلط جگہ فیلڈنگ کروادی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاہاتھ پاؤں پڑے ہوئے ہیں، امپائر نے واجد ضیا سے غلط جگہ فیلڈنگ کروادی اب ان سے سنبھالا نہیں جارہا۔

آصف زرداری کے کھلی جنگ کے بیان پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سےسینیٹ میں صلح کی اب جنگ بھی عمران کیساتھ کریں گے، ہمارے بارے میں انہیں پتہ ہے وہ کئی بار ہم سے جنگیں کرچکےہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد نےعمران خان اور آصف زرداری کوایک دوسرے کا بھائی قرار دے دیا۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہے ہمارااحتساب ہورہا ہے، اقامہ پر جس طرح تفتیش کی گئی اسی طرح سے پرویز مشرف کے مقدمات کو بھی کریدا جائے، عدالت کےپاس پاورہےکہ ایک حکم پرپرویزمشرف کولاسکتےہیں۔

ان کہنا تھا کہ جب کراچی کا ایک پولیس افسر آسکتا ہے تو پرویز مشرف کیوں نہیں آسکتا، سات نکاتی مشرف کا ایجنڈا بھی فیل ہوگیاتھا۔ اب بھی کوئی تجربہ ہو ا تو وہ ناکام ہوگا۔

پیپلز پارٹی سے متعلق انھوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سرے محل فروخت کرکے پیسہ سینیٹ میں لگایا۔

چوہدری نثار کے حوالے سے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن وہ لوٹا نہیں بن سکتے، چوہدری نثارنظریہ نوازشریف سمجھتےہیں، لیڈر کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں خان بہت ہیں۔