دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے،وزیرخارجہ خواجہ…

3 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 21 بجکر 75 منٹ)

شیئر کریں:

دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے،وزیرخارجہ خواجہ…  ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے، خواجہ آصفاسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے، سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کےجمہوری پاکستان کے وژن پرعمل پیرا ہیں، آئین جمہوری نظام کی وجہ سےہی وجودمیں آتا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کےانسانی وسائل توجہ دینےکی ضرورت ہے، جمہوری نظام کی بنیادسماجی انصاف اورانسانی حقوق ہیں، غربت کا خاتمہ اورروزگار کی فراہمی جمہوریت سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وژن 2025روشن پاکستان کی علامت ہے، وژن میں سماجی اورپولیس اصلاحات بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے، ہم ملک میں پائیدارترقی کےحصول کےلیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں، دہشت گردی کےخلاف آپریشن کےبعدمتاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام بھی کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجودہیں، دہشت گرد ان پناہ گاہوں سےپاکستان پر حملے کرتے ہیں، سی پیک سےنہ صرف پاکستان بلکہ خطےکےلیےترقی کےمواقع میسرآئیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک جمہوریت کا پودا تناور درخت نہیں بن سکا، آئندہ نسل جمہوریت کے تناور درخت کے سائےمیں مستقبل بنائے گی، ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے۔

چند روز قبل خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک جمہوریت کا پودا تناور درخت نہیں بن سکا، آئندہ نسل جمہوریت کے تناور درخت کے سائےمیں مستقبل بنائے گی، ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چار سال میں تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن مایوسی ہوئی، بھارتی حکمرانوں سے بہتری کی امید رکھنے والا مایوس ہی ہوگا، جنگ مسلط کی گئی توپاک فوج ملک کےدفاع کیلئےہروقت تیارہے، روس سے تعلقات متبادل نہیں بلکہ اچھی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، ہمارے تعلقات4،5سال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوئے ہیں