بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، ڈیوڈ وارنر کا پابندی کے خلاف اپیل نہ…

3 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 1 بجکر 72 منٹ)

شیئر کریں:

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، ڈیوڈ وارنر کا پابندی کے خلاف اپیل نہ… سڈنی: بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ اپنی سزا تسلیم کرتا ہوں، پابندی کے خلاف کوئی اپیل نہیں کروں گا، غلطی پر معافی مانگتا ہوں، اچھا انسان بننے کی کوشش کروں گا۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ملک کے لیے دوبارہ نہ کھیل سکوں، میں اپنی غلطی پر شرمندہ اور معافی چاہتا ہوں، کرکٹ جنوبی افریقہ، مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے بھی اپنی سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی لگا کر سب کو پیغام دیا ہے جبکہ میں نے پابندی کو تسلیم کیا ہے۔

خیال رہے کہ 24 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بینکفرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزششتہ ماہ 28 مارچ کو آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی، بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیمن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔