لوگ یومیہ 109منٹ یعنی ایک گھنٹہ49منٹ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹوں پر وقت صرف کرتے ہی

1771 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

 لوگ یومیہ 109منٹ یعنی ایک گھنٹہ49منٹ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹوں پر وقت صرف کرتے ہی انٹر نیٹ کی دنیا سے جڑا ہر شخص ایک گھنٹے میںسے 20منٹ سوشل میڈیا پر صرف کرتا ہے۔ زیادہ تر لوگ یومیہ 109منٹ یعنی ایک گھنٹہ49منٹ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹوں پر وقتصرف کرتے ہیں ، ہر دس میں سے نو افراد کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے جن کی تعداد92فی صد بنتی ہے۔85فی صد ’فیس بک‘ کو استعمال کرتے ہیں۔ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسط صارف سات مختلف سوشل میڈیا اکاؤئنٹ تک رسائی رکھتاہےجن میں فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ سماجی پیغام رسانی کی دیگر ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں۔

 

گلوبل ویب انڈیکس اور دنیا بھر کے 50ہزار صارفین کے پینل ڈیٹا کے مطابق ہر سال سوشل نیٹ ورکنگ پر صارفین زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں۔سن2012 کے بعد سے آن لائن پر وقت صرف کرنے میں اضافہ ہوا ہے ، 2012میں 96منٹ یومیہ،2013میں100منٹ یومیہ اور2014میں103منٹ یومیہ صرف کرتے ہیں۔ جب صارفین سے پوچھا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اتنا وقت کیوںصرف کرتے ہیں تو 44فی صد کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں سے رابطہ رکھتے ہیںجبکہ 39کا کہنا تھا کہ وہ ’وقت گزاری‘ کے لئے ایسا کرتے ہیں۔