آئی سی سی نے ہمیشہ بھارت کیلئے نرم گوشتہ رکھا، ڈیرل ہارپر کا انکشاف

133383 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

آئی سی سی نے ہمیشہ بھارت کیلئے نرم گوشتہ رکھا، ڈیرل ہارپر کا انکشاف سڈنی (نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلیوی امپائر ڈیرل ہارپر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ہمیشہ بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ڈیرل ہارپرکا کہنا تھا کہ اگر مجھے انٹر نیشنل کرکٹ میں امپائرنگ کے دوران ٹیموں کا تعین کرنے کے بعد الگ الگ طریقے کے قوانین ان پر لاگو کرنے پڑیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ کرکٹ نے اپنا اصل حسن کھو دیا ہے۔ہارپر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سبائنا پارک میں 63رنز سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں امپائرنگ کے فیصلوں پر شدیدتنقید کی تھی جس کے بعد انہیں امید تھی کہ آئی سی سی یا بی سی سی آئی دھونی کیخلاف کوئی ایکشن لے گا تاہم انہیں مایوسی نہیں ہوئی جب آئی سی سی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا کیوں کہ پہلے بھی ایسا ہوگیا تھا۔