کالی مرچ کون سے خطرناک مرض کو روکتی ہے ‘ امریکی تحقیق

2127 تعبيرية جمعہ 11 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

کالی مرچ کون سے خطرناک مرض کو روکتی ہے ‘ امریکی تحقیق فلوریڈا(نیوز ڈیسک) امریکا میں کی جانے والی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق کالی مرچ ناصرف چھاتی کے کینسر کے پیدا ہونے میں مزاحم ہے بلکہ یہ جلد اور بڑی آنت کے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کرکو من نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لیے بھی نہایت مددگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کالی مرچ میں شامل اجزاء وزن گھٹانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور اس کے علاوہ نزلہ و زکام ، ڈپریشن، دل سمیت دیگر مختلف امراض سے بچاؤ میں بھی کالی مرچ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کالی مرچ کامناسب کا استعمال چھاتی، جلد اور بڑی آآنت کے کینسر سے تحفظ میں بھی مدد دیتا ہے۔