کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

5 تعبيرية ہفتہ 1 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے تھا کہ پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی چائنہ (پی ایل اے) پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا گیا۔ پیغام میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورپی ایل اےپاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔ اس موقع پر چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب پر اظہار تشکر کیا۔

چینی ڈیفنس اتاشی نے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، ہر موسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے، ہر شعبے میں بشمول کرونا پر قابو پانے کی بھرپورکوششیں کی گئیں۔

پاکستان میں چینی سفیر کا پیغام بھی اس موقع پر پڑھا گیا جس میں سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں فوجی تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے باہمی تعاون جاری ہے۔

خیال رہے کہ پی ایل اے کی93ویں سالگرہ کی پروقارتقریب آئی ایس پی آرمیں منعقد کی گئی۔ ہر سال یہ تقریب اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جاتی ہے۔ کرونا کے پیش نظر اس سال اس تقریب کو محدود کیا گیا، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔