متحدہ عرب امارات آنے والوں پر اہم شرط عائد

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات آنے والوں پر اہم شرط عائد ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود افراد کے لیے امارات واپسی سے قبل کرونا ٹیسٹ کی شرط لازمی ہے، ٹیسٹ امارات پہنچنے سے زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے قبل تک کیا گیا ہو۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے غیر ملکی جن کے اقامے یکم مارچ 2020 تک کارآمد تھے وہ کرونا ٹیسٹ (پی سی آر) واپسی کی منظوری ملنے کے بعد کروائیں۔

حکام کے مطابق امارات واپس آنے والے غیر ملکیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی ہے جس کے ضوابط بیان کرتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ 12 برس سے کم عمر بچے اور مخصوص افراد اس ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے، تاہم عام افراد کے لیے کرونا ٹیسٹ کیے جانے کا دورانیہ امارات پہنچنے سے زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے قبل تک کا مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امارت سے گئے ہوئے وہ غیر ملکی جو اب واپس آنے کے خواہشمند ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ ان کا اقامہ کارآمد اور کینسل شدہ نہ ہو، جس وقت واپسی کے لیے پرمٹ کی درخواست دی جائے اس وقت غیر ملکی امارات سے باہر مقیم ہو جس کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہے۔

حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امارت واپسی کے لیے جاری کردہ پرمٹ 21 روز تک کارآمد ہوتا ہے، اس دورانیے میں امارات پہنچنا لازمی ہے۔

امارات آنے کے لیے کرونا ٹیسٹ کے لیے 40 ممالک میں 500 لیبارٹریز کو مخصوص کیا گیا ہے جہاں کا ٹیسٹ قابل قبول ہوگا، مزید ممالک میں منظور شدہ لیبارٹریز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد 60 ممالک کے لیے 1 ہزار لیبارٹریوں کو مخصوص کیا جائے گا۔