بارشوں کا نیا اسپیل ، حکومت سندھ مکمل طور پر تیار، صوبے بھر میں الرٹ

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

بارشوں کا نیا اسپیل ، حکومت سندھ مکمل طور پر تیار، صوبے بھر میں الرٹ اسلام آباد : سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز الرٹ کردیا گیا،وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے نئےاسپیل کےحوالے سے حکومت سندھ مکمل طور پر تیار ہے اور مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کو صوبے بھر میں الرٹ کردیا گیا، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ ، واسا ،لوکل باڈیز عملےکومتحرک رکھیں، کراچی میں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی جاری ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ،میرپورخاص میں شکایات پرمشینری چوکنگ پوائنٹس پرپہنچائیں اورڈی ایم سیز اپنے اپنے علاقوں کی ڈرینیج سسٹم کو بھی صاف کرلیں۔

ناصرحسین شاہ نے بارشوں کے پیش نظرایمرجنسی روم متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بارشوں کے نئےاسپیل کےحوالےسےحکومت سندھ مکمل طورپرتیارہے، نالوں کی صفائی کاکام این ڈی ایم اے ،سندھ حکومت انجام دے رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی حدود میں مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے، چوکنگ پوائنٹس اورانڈرپاسزپرخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ، ڈی ایم سیزکےچیئرمینزضلعی انتظامیہ اور مجھ سےرابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ واٹربورڈکوڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کی ہیں اور لوگوں سے بارشوں کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل ہے۔