بیروت دھماکا : ہلاکتوں کی تعداد135 تک جا پہنچی، 5ہزار افراد زخمی

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

بیروت دھماکا : ہلاکتوں کی تعداد135 تک جا پہنچی، 5ہزار افراد زخمی بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ شام ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 135 افراد کی ہلاکت کی تصدیق  ہوچکی ہے جب کہ 5 ہزار افراد زخمی ہیں، دھماکوں کی تحقیقات پانچ روز میں مکمل کر لی جائیں گی۔

لبنانی حکومت نے سال 2014ء سے اب تک بندرگاہ میں سامان ذخیرہ کرنے اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ادا کرنے والے اہلکاروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج بندرگاہ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت تک گھروں میں بند رکھے گی جب تک دھماکوں کے ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں‌ ہو جاتی۔

لبنان کی خاتون وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے بتایا کہ سپریم ملٹری اتھارٹی سے کہا گیا ہے کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکہ خیز مواد بالخصوص المونیم نائیٹریٹ ذخیرہ کرنے والے تمام عہدیداروں اور ملازمین کو گھروں میں نطر بند کیا جائے۔

لبنانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ میں‌ ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات پانچ روز میں مکمل کر لی جائیں گی۔ اس واقعے میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں لبنانی وزیراعظم حسان دیاب نے کہا تھا کہ بیروت دھماکوں کے نتائج جلد سامنے آنے چاہئیں، انہوں نے واقعے کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہنے پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت ان کی پہلی ترجیح ان دھماکوں کی تحقیقات ہیں۔

لبنانی صدر میشل عون نے کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی، انہوں‌ نے کہا کہ لبنان اس وقت بدترین اور غیر مسبوق اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے۔