پنجاب میں 15 سے 19 اگست تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 9 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

پنجاب میں 15 سے 19 اگست تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی لاہور: صوبہ پنجاب میں 15سے19اگست تک انسداد پولیومہم چلائی جائے گی، ویکسی نیشن ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی انتظامات سے متعلق خط لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو اور ویکسی نیشن ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی انتظامات سے متعلق سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے سیکیورٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کو خط دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے ہے کہ 15 سے 19 اگست کے درمیان مہم میں شریک ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ 15سے19اگست تک انسدادپولیومہم چلائی جائے گی، پنجاب میں انسدادپولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔

انسداد پولیو مہم کا پنجاب کے3 اضلاع میں آغازانسداد پولیو مہم کا پنجاب کے3 اضلاع میں آغاز

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی کو پنجاب کے تین اضلاع میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، اس دوران 9 سو سے زائد پولیو ٹیموں نے حصہ لیا، مذکورہ مہم کے دوران لاہور کی 6 یونین کونسلز میں 3 سو سے زائد پولیو ورکرز 56 ہزار 22 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔