محکمہ موسمیات کا کراچی میں بارش سے متعلق اہم بیان

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 01 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

محکمہ موسمیات کا کراچی میں بارش سے متعلق اہم بیان کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں بارش لوکل سسٹم کے تحت ہورہی ہیں، خلیج بنگال کا سسٹم شام تک سندھ میں داخل ہو سکتا ہے ، جس کے باعث جمعہ اور ہفتہ کوتیز بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا آغازہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسوقت کراچی میں بارش لوکل سسٹم کےتحت ہورہی ہیں، ہواکے کم دباؤ کا لوکل سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں ہے ، اس سسٹم کےتحت آج 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہیں۔

خلیج بنگال کا سسٹم شام تک سندھ میں داخل ہوسکتا ہے ، خلیج بنگال سسٹم سے کراچی میں جمعہ،ہفتہ کوتیزبارش کاامکان ہے، راجستھان سےآنیوالاسسٹم بحیرہ عرب کےسسٹم سےمل سکتاہے۔

اس سسٹم کے تحت کراچی میں آج سے8اگست تک بارشیں ہوان گی اور سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے ، ماہی گیر 9 اگست تک کھلے سمندر میں احتیاط کریں۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نےسو سے ایک سو تیس ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، جس کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔