سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، منیر اکرم

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 01 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، منیر اکرم نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی کونسل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کا فیصلہ غلط تھا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی، سیکیورٹی کونسل نے ایل اوسی پربھارتی خلاف ورزیوں کانوٹس لیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراراکین نے خدشات کااظہارکیا۔

مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملٹری مبصرین کی رپورٹنگ کوبہترکرنے پر بھی گفتگوہوئی، سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی کونسل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کا فیصلہ غلط تھا۔

منیر اکرم نے کہا کہ سابقہ مندوب کیجانب سے بھارت کی حمایت کا فیصلہ غلطی تھی، بھارت سلامتی کونسل میں 2سال کیلئے آیا ہے، ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے ، غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوکبھی بھی سیکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت نہیں ملے گی، کشمیرکے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد اہمیت رکھتی ہیں تاہم اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں کراسکا۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان کو کشمیر پر پوری دنیاکی اخلاقی حمایت حاصل ہے، پاکستان بات چیت کےذریعےتمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔