پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 52 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 422 پر پہنچ گیا۔

دن کے وسط تک انڈیکس میں 464 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 300 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 168.22 سے بڑھ کر 168.30 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی طلب کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 298 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی 87 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 167.50 روپے سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔