کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے ہو رہے ہیں

3006 تعبيرية پیر 28 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 0 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے ہو رہے ہیں کراچی.....کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغازآج سے ہورہا ہے ۔ امتحانات میں 3 لاکھ سے زائد طلبا شرکت کررہے ہیں جن کیلئے 382 امتحانی مراکز قائم کے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین کراچی میٹرک بوڈ انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔3 لاکھ سے زائد طلبا کے لیے382 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 60 حساس اور 27 انتہائی حساس امتحانی مراکز قرار دیے گئے ہیں ۔امتحانات کی نگرانی کے لے 40 ویجلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میٹرک بورڈ کی تاریخ میں کمپیوٹرائز ڈانرولمنٹ کارڈ جاری کے گئے ہیں۔ شہر میں امتحانی پرچوں ترسیل کے لے 11 سینٹر قائم کے گئے ہیں جبکہ امتحانی مراکز پر دفعہ144 نافذ ہوگی جس میں امتحانی مراکز کےاطراف فوٹو کاپی کی دکانیں بند رہیں گی انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کے الیکٹرک سے درخواست کی ہے کہ دوران امتحانات امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ ایک امتحانی مرکز سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لے بھی قائم کیا گیا ہے۔