قطر سے دوسرا جہاز ایک لکھ چالیس ہزار مکعب ایل این جی لیکر بدھ کو پورٹ قاسم پہنچے گا

1548 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 8 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

قطر سے دوسرا جہاز ایک لکھ چالیس ہزار  مکعب ایل این جی لیکر بدھ کو  پورٹ قاسم پہنچے گا قطر سے آنیوالا ایل این جی کا یہ جہاز ایک لاکھ 40ہزار مکعب میٹر لکویفائیڈ گیس لیکر آرہا ہے،اورپورٹ قاسم پر قائم شدہ اینگرو ایلانگی کمپنی کے فلوٹنگ ٹرمنل پر سات دن میں سوئی سدرن گیس کے نظام میں منتقل کرے گا.پاک قطرسمجھوتے کے بعد دوسرا ایل این جی جہاز ہے جو پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے. پورٹ قاسم اتھارٹی کے ترجمان ندیم احمد کا کہنا ہے کہ قطر معاہدے کے تحت دوسرا جہاز بدھ کو تقریباً گیارہ بجے دوہپر میں لنگر انداز ہوگا ، جہاز 294میٹر لمبا ہے ۔جنگ رپورٹر رفیق بشیر کے مطابق اینگرو ایل این جی کے آپریشنل ہیڈ عثمان محمود کے مطابق پورٹ قاسم کا فلوٹنگ ٹرمنل 400 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ زیادہ سے زیادہ600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی گنجائش رکھتا ہے،جبکہ ری گیسفکیشن پلانٹ 5 سو ایم ایم سی ایف ڈی مائع گیس کو نیچرل گیس میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے .۔ قطر سے معاہدے کے تحت ایل این جی کا تیسراجہاز 15 مارچ کو،چوتھا23اور 5واں 31مارچ 2016 ایل این جی جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونگے