سندھ میں کاروباری اوقاتِ کار تبدیل، پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

1 تعبيرية پیر 17 مئی‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سندھ میں کاروباری اوقاتِ کار تبدیل، پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری سندھ حکومت نے کاروباری اوقاتِ کار تبدیل کرتے ہوئے کورونا پابندیوں سے متعلق نیا حکم نامہ ‏جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری ‏سرگرمیاں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے تحت ‏کاروباری سرگرمیاں بندہوں گی۔

اس سے قبل این سی او سی کے فیصلے کے تحت 6 بجے تک کاروباری و تجارتی سرگرمیاں اور ‏دکانیں بند کر دی جاتی تھیں۔

سندھ میں کورونا ایس اوپیز کےتحت سرکاری دفاتر اور کاروبار کیلئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ‏سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردئیےگئے، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد ‏سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضرورت اشیاء ، میڈیکل اسٹور ، پیٹرول ‏پمپس ، اسپتال پابندی سے مثتثنی ہوں گے۔ بیکریاں اور دودھ کی دکانوں کو رات بارہ بجے تک ‏کھلنے کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹریٹ مکمل پابندی ہو گی، انڈور اور آئوٹ ڈور ڈائننگ بھی بند رہے گی البتہ ‏ٹیک آئوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ ‏