روزانہ ایک کپ قہوہ مٹاپے سے نجات دلا سکتا ہے!

3 تعبيرية پیر 17 مئی‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

روزانہ ایک کپ قہوہ مٹاپے سے نجات دلا سکتا ہے! آپ نے اپنے ارد گرد اکثر ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جو دودھ والی چائے کے بجائے سبز چائے یا قہوہ پینے کو ترجیح دیتے ہیں۔

قہوہ یا سبز چائے کے طبی فوائد کے حوالے سے پہلے بھی کئی تحقیقی مطالعے ہوئے مگر اب کی بار انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن نے قہوہ کے استعمال سے متعلق تحقیق کی جس کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ صبح ایک کپ قہوہ پینا جسم کے لیے کئی فوائد کا حامل ہوتا ہے، جن میں سب سے اہم مٹاپے یا اضافی وزن کی کمی ہے۔ تحقیقی ماہرین نے قہوے سے وزن کم ہونے کی وجوہات بھی تلاش کیں۔

ماہرین کے مطابق قہوے میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے، جس کے استعمال سےانسان کی بھوک کم ہوجاتی ہے اور پھر وہ اس کی مدد سے اپنے کھانے پینے کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

لیموں کا قہوہ : صحت مند زندگی کا ضامنمزید پڑھیں: لیموں کا قہوہ : صحت مند زندگی کا ضامن

ماہرین نے کہا کہ کھانے کے درمیان اگر چار گھنٹے کا وقفہ ہو تو کچھ بھی کھانے سے آدھے گھنٹے قبل قہوے کا استعمال مٹاپے کی وجہ بننے والی کیلوریز کو جلا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجود کیفین میٹابولزم کو بہتر بناتا اور چربی جلانے کی شرح میں اضافہ کرتا ہے۔

تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ عام طور پر کیفین کی زیادہ مقدار والے مشربات جسم میں پانی کی کمی پیدا کردیتے ہیں مگر قہوے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جسم میں پانی کی مقدار کو کم نہیں کرتا بلکہ جسم میں موجود غیر ضروری پانی کا اخراج کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجود اینٹی آکسڈینٹ جیسے ’پولیفینولز‘ (جو پودوں میں پائے جانے والی خوردبینی غذائیں) پائے جاتے ہیں، جو دماغ کی صحت کو بہتر اور کینسر، ذیابیطس سمیت دل کے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

نزلہ، کھانسی سے نجات کے لیے قہوہ اور معجون گھر میں بنانے کا طریقہیہ بھی پڑھیں: نزلہ، کھانسی سے نجات کے لیے قہوہ اور معجون گھر میں بنانے کا طریقہ

ماہرین نے بتایا کہ قہوہ پینے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے سادا پی لیا جائے ورنہ اگر تھوڑا دودھ بھی ملا لیں تب بھی یہ اتنا ہی مفید ہے۔