امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں ملا جلا رجحان

1809 تعبيرية منگل 29 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں ملا جلا رجحان نیو یارک (نیوز ڈیسک) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن کی تقریر کے انتظار میں تاجروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ پچھلے کاروباری روز کی شرح 1.1166 ڈالر فی یورو سے گر کر 1.1196 ڈالر فی یورو ہوگئی۔ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح میں تبادلہ 113.14 ین فی ڈالر سے بہتر ہوکر 113.45 ین فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کا دو روزہ 26-27 اپریل کو ہوگا جس میں قیمتوں کا جائزہ لیا جائیگا۔