غیر معمولی شادی ، دلہا’کتا ‘ دلہن ’کتیا‘،باراتی پانچ ہزارانسان

1826 تعبيرية اتوار 13 مارچ‬‮ 6102 - (شام 8 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

 غیر معمولی شادی ، دلہا’کتا ‘ دلہن ’کتیا‘،باراتی پانچ ہزارانسان کراچی...رفیق مانگٹ... بھارت میں ایک ایسی غیر معمولی شادی ہوئی جس میں دلہا’کتا ‘اور دلہن ’کتیا‘ تھی مگر باراتی سب انسان تھے اور وہ بھی پانچ ہزار۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کاؤ شمبی کے گاؤں پاوارا میں اس غیر معمولی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، دلہے کو بھرپور سجایا سنوارا گیا اور بھنگڑے اورڈی جے کی دھنوں پر رقص کرتےپانچ ہزار سے زائد باراتی کار پرسوار دلہن کو لینے پہنچ گئے۔ دلہن والوں نے بارات کا بھرپور استقبال کیا اور روایتی بھارتی کھانے ان کی تواضع کےلئے پیش کیے گئے،یہ شادی تمام ہندو رسم و رواج کے تحت انجام پائی۔ دلہا’شہاگن‘ کا تعلق بسنت ترپاٹھی سے جب کہ دلہن’ شہاگنیا‘کا تعلق جنگ بہادر سے تھا، جنگ بہادر والوں نے دلہن کو آنسوؤں کے ساتھ رخصت کیا اور دلہا کار میں اپنی دلہن کو لے کر رخصت ہوگیا۔