آم آپ کے چہرے کے دانے کیسے ختم کرسکتا ہے؟ بہترین نسخہ

1 تعبيرية بدھ 23 جون‬‮ 1202 - (صبح 9 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

آم آپ کے چہرے کے دانے کیسے ختم کرسکتا ہے؟ بہترین نسخہ چہرے پر نکلنے والے دانے انسان کو پریشانی کی کیفیت سے دوچار کردیتے ہیں، کیونکہ اس سے آپ کسی تقریب میں جانے یا دوستوں سے میل جول میں بھی بہت محتاط رہتے ہیں۔

اگر آپ کے چہرے پر دانے نکلتے ہیں اور ان دانوں کے نشانات داغ دھبوں کی صورت میں نظر آتے ہیں تو درج ذیل نسخے کی مدد سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔

اجزاء ایک چائے کا چمچ آم کا گودا آدھا چائے کا چمچ جائفل کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ پام کے پتوں کا رس

ترکیب :

ان تمام اجزاء کو اسی ترتیب سے ایک چھوٹے سے باؤل میں مکس کریں اور اس کا پیسٹ بنا لیں،

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ یہ نسخہ چہرے کئے دانوں اور اس کے دھبوں کو ختم کرنے کیلئے بہترین دوا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے یہ شکایت بالکل ختم ہوجاتی ہے

انہوں نے کہا کہ اگر دانے زیادہ نکلتے ہیں تو اسے روز لگائیں بصورت دیگر ہفتے میں تین دن استعمال کریں اس کے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے چہرے پر اچھی طرح لائیں اور تقریبا! 20 منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔