مریم نواز کے یہودی بیانیے پر فواد چوہدری کا ردعمل

1 تعبيرية بدھ 21 جولائی‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

مریم نواز کے یہودی بیانیے پر فواد چوہدری کا ردعمل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے یہودی بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی ان کا دور دور تک علم ، عقل سے تعلق ‏نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے ‏یہودی بیانئیے پر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئ کتاب نہیں پڑھی ‏انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے ‏دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں سارا زور صرف ‏عمران خان کی مخالفت ہےان سےعقل کی توقع کرنا جوئےشیر لانےکے مترادف ہے، ان کی کل ‏CV‏ یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے گھرپیدا ہوئیں جنہوں نےعہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے ‏بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ‏ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ ‏‏2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی ‏دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔