وسیم اکرم کا شعیب اختر سے متعلق انکشاف، دلچسپ انٹرویو

1 تعبيرية بدھ 21 جولائی‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

وسیم اکرم کا شعیب اختر سے متعلق انکشاف، دلچسپ انٹرویو لیجنڈری بولر وسیم اکرم نے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ صرف کپتانی اوربیٹنگ پرتوجہ ‏دیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باؤنسر میں میزبان شعیب جٹ سے عید کے موقع پر دیے گئے ‏خصوصی انٹرویو میں وسیم اکرم نے کیریئر کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ ‏پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے محظوظ کیا۔ ‏ وسیم اکرم نے دورہ بھارت کے دوران کلب میں شعیب اختر کے جانے، اعجاز احمد کے آسٹریلیا ‏میں انگریزی زبان کے معاملے، زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری اور باربوڈاس میں وجاہت اللہ ‏واسطی سمیت پی آئی اے ایئرہوسٹس کو غصے میں جواب دینے کے واقعات کو مزاحیہ انداز میں ‏پیش کیا۔

قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سابق کپتان نے کہا کہ شاداب خان کونائب کپتان بنانےمیں جلدی ‏کی گئی، قومی ٹیم میں صرف دوتین لڑکےپرفارم کر رہے ہیں بابراعظم صرف کپتانی اوربیٹنگ ‏پرتوجہ دیں۔

سوئنگ کے سلطان نے اہلیہ سے متعلق انکشاف کیا کہ شنیرا اکرم کو اردو بھی آتی ہے اور بچپن ‏میں اچھی انگریزی اسکول میں پڑھنے سے کیریئر میں بڑا فائدہ ہوا۔