‏’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘‏

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (دوپہر 1 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

‏’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘‏ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے ‏وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس ‏میں آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاعوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا ‏کردار ادا کر سکتا ہے میڈیا کی ذمہ داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکےشکست دے۔

جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے پاکستان اورافغانستان ‏کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک ‏علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھاسکتےہیں افغانستان میں پائیدارامن سےخطےمیں ترقی ہوگی اور پاک ‏افغان یوتھ فورم سےباہمی رابطوں کو فروغ ملےگا پاک افغان نوجوان خطےکامستقبل ہیں۔

افغان صحافیوں نےآرمی چیف سےملاقات اور بات چیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امن کے لئے ‏پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔ افغان صحافیوں نےبڑی تعدادمیں مہاجرین کا ‏خیال رکھنےپربھی شکریہ اداکیا۔